Wed, September 16, 2026

برآمدات میں اضافہ اولین ترجیح، وزیراعظم کی صنعت کاروں کو سہولیات کی ہدایت

برآمدات میں اضافہ اولین ترجیح، وزیراعظم کی صنعت کاروں کو سہولیات کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کا پچھلے پانچ سال کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ فنڈ کی رقم صرف برآمدات، ریسرچ، تربیت اور جدید سہولتوں کے لیے استعمال ہوگی، اور غیر متعلقہ استعمال کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی اور ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر غور کیا گیا۔

ٹیگز: