اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بچوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھا رہی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں یونیسف کے ایک وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں بچوں کی فلاح و بہبود، صحت اور تحفظ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پولیو کے خاتمے کو انتہائی اہم قومی ہدف سمجھتا ہے اور اس بیماری کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیسے (Lead) کے منفی اثرات بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما پر سنگین اثر ڈال سکتے ہیں، اسی لیے حکومت اس مسئلے کی روک تھام کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔