Wed, September 16, 2026

آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کی اپیل مسترد کر دی

آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کی اپیل مسترد کر دی

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی درخواست خارج کر دی، جس میں وہ اپنے تبادلے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئینی عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کر رہے تھے۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ عدالت کسی شخص سے ملاقات یا ہدایات لینے کے لیے آرڈر جاری نہیں کر سکتی اور رجوع صرف اسی فورم پر ممکن ہے جہاں سزا ہوئی۔

عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ بار، کراچی بار ایسوسی ایشن، بانی تحریک انصاف اور دیگر کی انٹرا کورٹ اپیلیں بھی عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی ہیں، اور سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار رہا۔

ٹیگز: