Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو مبارکباد پیش

وزیراعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو مبارکباد پیش

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر پارٹی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ کامیابی نواز شریف کے ویژن اور ان کی قیادت کی بدولت حاصل ہوئی۔

وزیراعظم نے خاص طور پر اے این 129 میں حافظ محمد نعمان اور این اے 143 چیچہ وطنی میں محمد طفیل جٹ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت مریم نواز کی محنت اور عوام کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فتح حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پارٹی کارکنان کی محنت نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ صوبائی اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستوں پر بھی ن لیگ نے فتح حاصل کی۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی صرف ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہو سکی۔

ٹیگز: