Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار کی حد سے نیچے آ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار کی حد سے نیچے آ گیا

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن منفی رجحان دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا۔ کاروبار کے آغاز پر ہی 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی، اور انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 241 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

اس سے پہلے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 62 ہزار 102 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس کمی کے بعد سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھ گئی ہے، اور مارکیٹ میں مزید مندی آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
 
 

ٹیگز: