Wed, September 16, 2026

 منی پور اور مودی حکومت کی مجرمانہ خاموشی: خانہ جنگی بدستور برقرار، 14 سے زائد افراد بازیاب نہ کرائے جا سکے

 منی پور اور مودی حکومت کی مجرمانہ خاموشی: خانہ جنگی بدستور برقرار، 14 سے زائد افراد بازیاب نہ کرائے جا سکے

امفال / نئی دہلی: مودی حکومت کی سنگین نااہلی کے باعث بھارتی ریاست منی پور میں جاری خانہ جنگی تھمنے کا نام نہیں لے رہی اور پوری ریاست عملاً لاقانونیت کا گڑھ بن چکی ہے۔ سنگین نسلی فسادات اور ریاستی مشینری کی ناکامی نے امن و امان کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

بھارتی اخبار "دی انڈین ایکسپریس" کی رپورٹ کے مطابق، ریاست میں اغوا برائے تاوان اور مسلح گروہوں کی کارروائیاں عروج پر ہیں، اور مودی سرکار کی بھاری نفری کی موجودگی کے باوجود 14 سے زائد افراد اب بھی شرپسندوں کے قبضے میں یرغمال ہیں۔

    بھارتی ایجنسیوں کا فیلئیر: رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض بھارتی سکیورٹی فورسز اور خفیہ ادارے طویل وقت گزرنے کے باوجود 6 لاپتہ ناگا افراد کا سراغ لگانے میں بھی بری طرح ناکام رہے ہیں، جس کے باعث علاقے میں تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

 تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی اس مجرمانہ غفلت نے منی پور کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، جہاں ناگا اور دیگر اقلیتی برادریاں خود کو بالکل بے یار و مددگار محسوس کر رہی ہیں۔

مقامی اور بین الاقوامی مبصرین کے مطابق، مودی سرکار کا یہ فیلئیر یہ ثابت کرتا ہے کہ بھارتی حکومت منی پور میں انسانی جانوں کے تحفظ اور امن کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

ٹیگز: