Wed, September 16, 2026

علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں کو یکسر جھٹلایا

علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں کو یکسر جھٹلایا

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پلاسٹک سرجری سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

علیزے شاہ نے انسٹا اسٹوری پر اپنے ردِعمل میں لکھا کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ کچھ لوگ صرف چند انسٹاگرام ویوز کے لیے مجھ پر جھوٹے الزام لگاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا:
"میں کئی بار کہہ چکی ہوں اور دوبارہ کہوں گی، اپنی ماں کی قسم کھا کر کہتی ہوں کہ میں نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔"

اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کا حالیہ وزن کم ہونا کسی سرجری کی وجہ سے نہیں بلکہ ڈپریشن کے اثرات کی وجہ سے تھا، جس کے نتیجے میں دو ماہ میں ان کا وزن 20 کلو کم ہو گیا۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ اپنی منفرد اسٹائلنگ اور فیشن کے انتخاب کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں، اور یہی بات اکثر انہیں افواہوں کا شکار بھی بنا دیتی ہے۔

ٹیگز: