Wed, September 16, 2026

خلیجی جنگ میں امن کی کرن: پاکستان کا میزبانی کا بڑا فیصلہ، وزیراعظم کی زیرِ صدارت عسکری و سول قیادت کا اہم اجلاس

خلیجی جنگ میں امن کی کرن: پاکستان کا میزبانی کا بڑا فیصلہ، وزیراعظم کی زیرِ صدارت عسکری و سول قیادت کا اہم اجلاس

اسلام آباد : پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے ایک بار پھر "امن کے سفیر" کا کردار اپناتے ہوئے ایران اور امریکہ سمیت خلیجی ممالک کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ملک کی عسکری اور سیاسی قیادت نے سر جوڑ لیے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء، اعلیٰ عسکری حکام اور سفارتی ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران درج ذیل اہم نکات سامنے آئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خلیجی جنگ کے خاتمے کے لیے اب تک کی جانے والی پسِ پردہ کوششوں اور عالمی رابطوں پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں تجویز دی گئی کہ پاکستان کو فریقین کے درمیان مذاکرات کے لیے ایک غیر جانبدار میزبان کے طور پر پیش کیا جائے۔شہباز شریف نے میزبانی کے لیے تمام تر انتظامات اور ضروری اقدامات کو فوری طور پر حتمی شکل دینے کا حکم دے دیا ہے۔
اس حساس صورتحال کے پیشِ نظر، وزیراعظم شہباز شریف آج رات صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ایک اہم ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کا مقصد اعلیٰ سطح اجلاس کے فیصلوں پر صدر کو اعتماد میں لینا اور ملکی خارجہ پالیسی کے اگلے قدم پر اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہے۔

ٹیگز: