Wed, September 16, 2026

عالمی امن کے فروغ میں پاکستان کا کردار، علامہ طاہر اشرفی کا عسکری و سول قیادت کو خراجِ تحسین

عالمی امن کے فروغ میں پاکستان کا کردار، علامہ طاہر اشرفی کا عسکری و سول قیادت کو خراجِ تحسین

لاہور: علامہ طاہر محمود اشرفی نے جمعہ کے خطبے کے دوران عالمی امن کے قیام میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے ملک کی عسکری اور سول قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے آج یومِ تشکر منایا جا رہا ہے، جو اس بات کا اظہار ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ملک کو مختلف مواقع پر عزت اور کامیابیوں سے نوازا ہے۔

ان کے مطابق پاکستان نہ صرف ماضی میں دفاعی میدان میں کامیابیاں حاصل کر چکا ہے بلکہ اب عالمی سطح پر امن کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔علامہ طاہر اشرفی نے اس کامیابی کا سہرا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِاعظم پاکستان کی قیادت کو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مدبرانہ پالیسیوں کے باعث یہ ممکن ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دوست اور اسلامی ممالک نے بھی اس عمل میں تعاون اور اعتماد کا مظاہرہ کیا، جس پر ان کا شکریہ ادا کیا جانا چاہیے۔

ٹیگز: