تہران/واشنگٹن :اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حملے 5 روز کے لیے مؤخر کرنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ایران اور حزب اللہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
جوابی کارروائی میں ایران نے ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کے تحت تل ابیب، ایلات اور دیمونا سمیت خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو ملٹی وار ہیڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے 'عماد' اور 'قدر' میزائلوں کی 78ویں لہر داغ دی۔نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی معاہدے سے قبل اپنے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔