Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح ہسپتال کا اچانک دورہ، انتظامی افسران کو معطل کر دیا

وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح ہسپتال کا اچانک دورہ، انتظامی افسران کو معطل کر دیا

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جناح ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جس کے دوران مریضوں اور ان کے لواحقین سے متعدد شکایات موصول ہوئیں۔ وزیراعلیٰ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسپتال کے پرنسپل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو معطل کرنے کا حکم دیا اور اس معاملے میں سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

دورے کے دوران، مریم نواز نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کی شکایات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسپتال میں ادویات کی فراہمی کی صورت حال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مریضوں کو بروقت اور مفت ادویات فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے بات کی اور سہولتوں کے بارے میں سوالات کیے۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت عوام کو بہترین اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ٹیگز: