Wed, September 16, 2026

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہو گئی

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہو گئی

غزہ  :  فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار 21 تک پہنچ گئی ہے۔ ان حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 274 ہے۔

وزارت صحت کے مطابق، پچھلے 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 41 فلسطینی شہید اور 61 زخمی ہوئے۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ شہدا کی تعداد میں 233 افراد کا اضافہ ہوا ہے، جو پہلے لاپتا تھے لیکن اب ان کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود زمینی اور فضائی حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں 18 مارچ کے بعد سے 673 فلسطینی شہید اور 1233 زخمی ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق، یہ تعداد ایک محتاط تخمینہ ہے، کیونکہ صرف وہ افراد ہی رجسٹر ہو سکے ہیں جنہیں دفنایا گیا یا جو ملبے کے نیچے دب کر لاپتا ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بے شمار افراد ایسے ہیں جن کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

غزہ کی حالت دن بدن مزید خراب ہو رہی ہے، اور عالمی برادری سے فوری طور پر اس انسانی المیے کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کی درخواست کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: