Wed, September 16, 2026

ایران نے جنگ بندی معاہدے کو اپنی کامیابی قرار دے دیا، ٹرمپ کو اندرونِ امریکا بھی تنقید کا سامنا

ایران نے جنگ بندی معاہدے کو اپنی کامیابی قرار دے دیا، ٹرمپ کو اندرونِ امریکا بھی تنقید کا سامنا

آذربائیجان:اایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ ایرانی قوم کی استقامت اور طاقت کا مظہر ہے، جبکہ یہ امریکا کی ناکامی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ او آئی سی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی سلامتی کے لیے بیرونی طاقتوں پر انحصار نہ کریں۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ سے امریکا کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے معاہدے کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے اور تنازع کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگز: