Wed, September 16, 2026

پاکستان اور لیبیا کے عسکری روابط میں وسعت، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور لیبیا کے عسکری روابط میں وسعت، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف  لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے اور فوجی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے پیشہ ورانہ فوجی تربیت، سکیورٹی شعبے میں تعاون اور باہمی تجربات کے تبادلے کے امکانات کا جائزہ لیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امن، استحکام اور دوست ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

ملاقات سے قبل لیبیا کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

دونوں عسکری قیادتوں نے پاکستان اور لیبیا کے درمیان موجود دفاعی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ٹیگز: