Wed, September 16, 2026

رونالڈو کی شاندار پرفارمنس، پرتگال کی پانچ گول سے فتح، انگلینڈ ڈرا کھیل گیا

رونالڈو کی شاندار پرفارمنس، پرتگال کی پانچ گول سے فتح، انگلینڈ ڈرا کھیل گیا

میکسیکو: فیفا ورلڈ کپ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پرتگال نے ازبکستان کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں پانچ صفر سے کامیابی حاصل کرلی۔

پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے میچ میں دو گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ رونالڈو نے اس کارکردگی کے ساتھ مسلسل چھ ورلڈ کپس میں گول کرنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

دوسری جانب ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم انگلینڈ کو گھانا کے خلاف مشکل کا سامنا کرنا پڑا اور دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دیگر میچوں میں کروشیا نے پاناما کو ایک صفر سے شکست دی، جبکہ کولمبیا نے جمہوریہ کانگو کے خلاف ایک صفر سے کامیابی سمیٹی۔

ورلڈ کپ میں ٹیموں کے درمیان مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ہر میچ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ٹیگز: