Wed, September 16, 2026

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، نئی اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، نئی اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

اسلام آباد: وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ ترقی کے بعد انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا ہے۔

جنرل عامر رضا اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ اب انہیں نئی ذمہ داریوں کے ساتھ نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی قیادت سونپی گئی ہے۔

وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کی ترقی اور تقرری پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و ادارے کے لیے خدمات انجام دیں گے۔

ٹیگز: