Wed, September 16, 2026

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

راولپنڈی: کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا، ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ بسالت نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل سید عامر رضا کو نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عامر رضا کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے موقع پر جی ایچ کیو میں ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بعد ازاں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر جنرل عامر رضا نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا اور وطن کے دفاع کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

جنرل سید عامر رضا کی نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہ کے طور پر تعیناتی دفاعی امور میں اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
 

ٹیگز: