Wed, September 16, 2026

سیف سٹی نیٹ ورک سے نجی کیمروں کی شمولیت کا آغاز، محفوظ پنجاب کی جانب ایک اور قدم

سیف سٹی نیٹ ورک سے نجی کیمروں کی شمولیت کا آغاز، محفوظ پنجاب کی جانب ایک اور قدم

لاہور: سیف سٹیز اتھارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے "محفوظ پنجاب" ویژن کے تحت نجی کیمروں کو سیکیورٹی نیٹ ورک میں شامل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کے تحت دفاتر، دکانوں، پیٹرول پمپس اور کاروباری مراکز کے کیمرے سیف سٹی نیٹ ورک کا حصہ بن سکتے ہیں۔
شہری اپنی مرضی سے مخصوص کیمرے سسٹم سے منسلک کر سکیں گے، اور اس عمل میں ان کی پرائیویسی کو مکمل تحفظ دیا گیا ہے۔
رجسٹریشن کے لیے شہری pci.psca.gop.pk/survey_form پر فارم جمع کر سکتے ہیں۔ تصدیق کے بعد سیف سٹی کی ٹیم خصوصی ایپ فراہم کرے گی جس کے ذریعے کیمرے منسلک ہوں گے۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق اس اقدام سے نگرانی کا نظام مضبوط ہوگا اور جرائم کی روک تھام میں شہری براہ راست کردار ادا کر سکیں گے۔ پنجاب بھر میں یہ عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

ٹیگز: