Wed, September 16, 2026

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی کال ناکام ہوگی:اختیار ولی خان کا دعوی

 خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی کال ناکام ہوگی:اختیار ولی خان کا دعوی

پشاور:وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی 8 فروری کی کال کامیاب نہیں ہوگی اور عوام اسے مسترد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے لوگ پاکستان سے محبت رکھتے ہیں اور ملک کو جام کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی جمہوریت کی بات کرتے ہوئے درحقیقت جمہوریت پر حملہ آور ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سرکاری وسائل کو ریاست کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ اختیار ولی خان نے صوبے میں تاریخی سطح کی کرپشن اور اہم مالیاتی اسکینڈلز کی نشاندہی بھی کی۔

ٹیگز: