Wed, September 16, 2026

ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کی تیاری کر رہی ہے ، امریکی میڈیا کا دعوی

 ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کی تیاری کر رہی ہے ، امریکی میڈیا کا دعوی

واشنگٹن : امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، امریکا ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، اور صدر ٹرمپ نے مذاکرات میں اپنی حدود بھی واضح کر دی ہیں۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر بات چیت ناکام ہوئی تو فوجی آپشن بھی زیر غور ہو سکتا ہے۔ واشنگٹن اور تہران کے درمیان ابھی بھی مذاکرات میں کافی فرق ہے، اور فی الحال کوئی معاہدہ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ اس دوران امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی بیڑے اور لڑاکا طیارے تعینات کر دیے ہیں، جو اس بات کا عندیہ ہیں کہ فوجی کارروائی کے امکانات کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: