Wed, September 16, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کا سپر ایٹ میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ دوسری جانب انگلینڈ نے میزبان سری لنکا کو ایک طرفہ مقابلے میں 51 رنز سے شکست دی۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو پاکستان کے پاس ایک پوائنٹ ہے، جبکہ انگلینڈ کے دو پوائنٹس کے ساتھ رن ریٹ مثبت 2.55 ہے۔

ٹیگز: