Wed, September 16, 2026

جنگ ہوئی تو اس کے اثرات صرف امریکا اور اسرائیل تک محدود نہیں رہیں گے ،پورا خطہ اس کی زد میں آ جائے گا ،ایران

جنگ ہوئی تو اس کے اثرات صرف امریکا اور اسرائیل تک محدود نہیں رہیں گے ،پورا خطہ اس کی زد میں آ جائے گا ،ایران

تہران: ایران نے امریکا کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو اس کے اثرات صرف امریکا اور اسرائیل تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورا خطہ اس کی زد میں آ جائے گا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکا اور اسرائیل پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اس وقت خطے میں افراتفری اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ایک اور فوجی کارروائی کے لیے ماحول سازگار بنایا جا سکے۔

غریب آبادی نے مزید کہا کہ ایران کے دشمنوں کو پچھلے 12 روزہ جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور اب وہ دوبارہ اپنی حکمت عملی کے تحت نئے بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ دشمن جنگ شروع کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، لیکن وہ اسے ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

ٹیگز: