Wed, September 16, 2026

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کر دی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں کیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما اکمل باری نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پی ٹی آئی آئین اور قانون کے مطابق 22 مارچ کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی خواہش مند ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی تھی، تاہم انتظامیہ نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت انتظامیہ کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے یہ اعتراض کیا کہ درخواست متعلقہ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں کی گئی، جس پر عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کو ریڈرسل کمیٹی کے سامنے پیش کریں اور اگر کمیٹی فیصلہ نہیں کرتی تو درخواست گزار عدالت سے دوبارہ رجوع کر سکتا ہے۔

ٹیگز: