Wed, September 16, 2026

سیاسی بحران کی مصنوعی تخلیق کو ناکام بنائیں گے:نواز شریف

 سیاسی بحران کی مصنوعی تخلیق کو ناکام بنائیں گے:نواز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی مصنوعی سیاسی بحران کو پیدا کرنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ موجودہ سیاسی قیادت نہ تو سنجیدہ مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے اور نہ ہی وہ سیاسی افہام و تفہیم کے اصولوں کو اپنانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر 2013 میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رکھا جاتا تو آج پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کی ضرورت نہ پڑتی۔


نواز شریف نے اس بات کا ذکر کیا کہ طویل عرصے بعد پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا آغاز ہو چکا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر ارکان پنجاب اسمبلی نے دو روز قبل ان سے ملاقات کی تھی۔


نواز شریف نے کہا کہ "تبدیلی" کے دعوے کرنے والوں نے کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی کو سیاست کا حصہ بنایا، جس کے نتیجے میں ملک کی ترقی کا راستہ روکا گیا۔

ٹیگز: