Wed, September 16, 2026

قومی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے، دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

قومی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے، دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی کو ہر چیز پر ترجیح دی جائے گی اور ہم وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔ یہ بات انہوں نے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں انہیں پاکستان کی علاقائی اور اندرونی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کے شرکاء کو سرحد پار دہشت گردی، ہائبرڈ خطرات اور دیگر سکیورٹی چیلنجز کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ شرکاء کو ملکی سلامتی کے لیے کیے جانے والے اقدامات، سمگلنگ کی روک تھام اور منشیات کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری کا تحفظ ہمارے لیے سب سے بڑی ترجیح ہے اور ہماری افواج، خفیہ ادارے اور دیگر سکیورٹی ادارے اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ان تمام چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور قوم کی اصل طاقت اس کے اتحاد میں ہے۔ دشمن کے تمام مذموم عزائم کو ہم مل کر ناکام بنائیں گے اور پاکستان دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گا۔

ٹیگز: