Wed, September 16, 2026

عطا اللہ تارڑ کا انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی کا اعلان

عطا اللہ تارڑ کا انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے انسانی سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب سمگلروں کو کہیں بھی پناہ نہیں ملے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور گجرات میں انسانی اسمگلنگ کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر چکا ہے اور حالیہ کشتی حادثات میں متعدد افراد کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جن کے لواحقین اب تک اپنے پیاروں کے جنازوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) میں اصلاحات کی جا رہی ہیں اور اسمگلرز کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اب تک 436 اسمگلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور حکومت نے ان کے خلاف جائیدادیں ضبط کرنے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی کارروائی کی ہے۔

وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی بھی سمگلر کو چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

ٹیگز: