Wed, September 16, 2026

مودی سرکار کی سکھ دشمنی کی ایک اور کوشش: جلاوطن بھارتیوں کو امرتسر میں اتار دیا گیا

مودی سرکار کی سکھ دشمنی کی ایک اور کوشش: جلاوطن بھارتیوں کو امرتسر میں اتار دیا گیا

ممبئی: مودی سرکار کی سکھ دشمنی کا ایک اور شرمناک واقعہ سامنے آیا جب امریکہ سے جلاوطن ہونے والے بھارتیوں کے طیاروں کو بلاوجہ امرتسر میں اتار کر سکھوں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت بھارت کے 332 شہریوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے، اور ان پروازوں میں جلاوطن افراد کو ہتھکڑیوں اور زنجیریں لگا کر امرتسر میں اتارا گیا۔ سکھ جلاوطن افراد کی پگڑیاں اُتار کر ان کی تذلیل کی گئی، جس پر پنجاب اور سکھ کمیونٹی میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔

سکھ رہنماؤں نے اس واقعے کو مودی کی ایک گھناؤنی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد سکھوں کے خلاف عالمی سطح پر نفرت اور بدگمانی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے مودی سرکار کے اس اقدام کو سیاسی انتقام کا حصہ قرار دیا۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے اس واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ پنجاب ملک کا زرعی مرکز اور دفاعی طاقت ہے، مگر بی جے پی نے ریاست کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ انہوں نے اس پر سوال اٹھایا کہ جلاوطن بھارتیوں کو ملک کے دوسرے حصوں میں کیوں نہیں اتارا گیا؟

ٹیگز: