Wed, September 16, 2026

آئی ایم ایف کی شرط پر حکومت گندم کی خریداری سے دستبردار

آئی ایم ایف کی شرط پر حکومت گندم کی خریداری سے دستبردار

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط کے تحت گندم کی خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب وفاق اور صوبے صرف ایمرجنسی اسٹاک کے لیے گندم رکھیں گے اور کل ذخیرہ 62 لاکھ میٹرک ٹن تک محدود ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاق 15 لاکھ، پنجاب 25 لاکھ، سندھ 10 لاکھ، خیبرپختونخوا 7.5 لاکھ اور بلوچستان 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم ذخیرہ کرے گا۔ سٹریٹجک ذخائر کی خریداری اب نجی کمپنی کرے گی جبکہ وفاق صرف سروسز چارج ادا کرے گا۔ اس فیصلے سے حکومت کو سالانہ 570 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔

مزید برآں، گندم کی سپورٹ پرائس سبسڈی ختم کر دی گئی ہے اور قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو امدادی قیمت مقرر کرنے سے بھی روکا ہوا ہے، جس کے باعث فوڈ سیکٹر کا گردشی قرض تقریباً 270 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

ٹیگز: