کراچی : کراچی میں شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک اور ڈمپروں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، صبح 6 سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، اور یہ پابندی دو ماہ تک جاری رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ ہیوی ٹریفک کو سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تک جانے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح، نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی، یونس چورنگی، داؤد چورنگی اور جام صادق برج تک بھی ہیوی ٹریفک کا آنا جانا ممکن ہوگا۔
مزید برآں، ناردن بائی پاس سے پراچہ چوک، سیمنز چورنگی، گلبائی، ماڑی پور سے کراچی پورٹ، اور لنک روڈ کاٹھور سے سسی ٹول پلازہ تک بھی ہیوی ٹریفک کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔