Wed, September 16, 2026

کراچی میں ٹریفک کی بہتری کے لیے سندھ حکومت کے نئے اقدامات،ہیوی ٹرانسپورٹ کی رفتار کی حد  مقرر

کراچی میں ٹریفک کی بہتری کے لیے سندھ حکومت کے نئے اقدامات،ہیوی ٹرانسپورٹ کی رفتار کی حد  مقرر

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں جن میں ہیوی ٹرانسپورٹ کی رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے اور ڈرائیوروں  کے لیے رینڈم ڈرگ ٹیسٹ لازمی  یے ۔

یہ فیصلے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیے گئے جس میں صوبائی وزرا، آئی جی پولیس، میئر کراچی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں تمام ہیوی، لائٹ اور پبلک سروس گاڑیوں میں ٹریکر اور ڈیش کیم نصب کرنا ضروری ہوگا تاکہ ٹریفک کی نگرانی میں بہتری لائی جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "تمام گاڑیوں میں انڈر رن پروٹیکشن ڈیوائسز کی تنصیب لازمی ہوگی اور اس کے بغیر کوئی بھی واٹر ٹینکر سڑکوں پر نہیں چل سکے گا۔" اس کے علاوہ، ان گاڑیوں کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا جن کا فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ ہو چکا ہو۔

اس کے ساتھ ساتھ، وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹریفک قوانین کے مؤثر نفاذ کے لیے ای ٹکٹنگ سسٹم کو متعارف کرانے کی ہدایت دی اور نادرا، ایکسائز اور ٹریفک پولیس کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے غیر قانونی نمبر پلیٹس، کالے شیشے اور غیر مجاز سائرن والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت بھی دی۔

ٹیگز: