Wed, September 16, 2026

آزاد کشمیر اسمبلی کی نئی تشکیل، 46 ارکان نے حلف اٹھا لیا

آزاد کشمیر اسمبلی کی نئی تشکیل، 46 ارکان نے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں 46 نو منتخب ارکان نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔

سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔ حلف برداری کے ساتھ ہی آزاد کشمیر کی نئی قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کا اہم مرحلہ مکمل ہوگیا۔

حلف اٹھانے والے ارکان میں مسلم لیگ ن کے 31 اور پیپلز پارٹی کے 14 ارکان شامل ہیں، جبکہ جموں و کشمیر عوامی دست و بازو کے رکن ساجد اقبال نے بھی اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھایا۔

حلف برداری کے بعد نو منتخب ارکان نے اسمبلی کی آئینی و پارلیمانی ذمہ داریاں سنبھال لیں، جبکہ نئی اسمبلی کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز بھی ہوگیا۔

ٹیگز: