Wed, September 16, 2026

ایشیا کپ کے لیے افغانستان کا اسکواڈ تیار، راشد خان کپتان مقرر

ایشیا کپ کے لیے افغانستان کا اسکواڈ تیار، راشد خان کپتان مقرر

کابل : افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت راشد خان کریں گے۔ ٹیم میں کئی تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جن میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، درویش رسولی، صدیق اللہ اتل اور عظمت اللہ عمرزئی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کریم جنت، محمد نبی، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، محمد اسحاق، مجیب الرحمٰن، اے ایم غضنفر، نور احمد، فرید احمد ملک، نوین الحق اور فضل حق فاروقی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ شروع ہونے سے پہلے سہ ملکی سیریز میں بھی حصہ لے گی تاکہ اپنی کارکردگی بہتر کر سکے۔ایشیا کپ میں افغانستان گروپ بی میں ہے جہاں اسے بنگلادیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ کے خلاف میدان میں اترنا ہوگا۔

ٹیگز: