Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا جھٹکا: ہنڈرڈ انڈیکس 2300 سے زائد پوائنٹس گر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا جھٹکا: ہنڈرڈ انڈیکس 2300 سے زائد پوائنٹس گر گیا

کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی مندی کے بادل چھا گئے، جہاں فروخت کے شدید دباؤ کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
مارکیٹ میں آج سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں  کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس میں دورانِ ٹریڈنگ 2 ہزار 385 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس مندی کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 788 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
 انڈیکس میں اچانک آنے والی اس بڑی کمی نے ٹریڈنگ فلور پر کھلبلی مچا دی ہے اور سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ٹیگز: