Wed, September 16, 2026

نئی نہروں کے معاملے پر آج وزیراعظم اور بلاول کی اہم بیٹھک متوقع

نئی نہروں کے معاملے پر آج وزیراعظم اور بلاول کی اہم بیٹھک متوقع

اسلام آباد: ملک میں پانی کی تقسیم کے حساس مسئلے پر آج ایک اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات متوقع ہے، جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کا مرکزی موضوع نئی نہروں کا منصوبہ ہو گا، جس پر سندھ حکومت کو شدید تحفظات ہیں۔ سندھ حکومت اس منصوبے کو صوبے کے مفادات کے خلاف قرار دے چکی ہے اور امکان ہے کہ مراد علی شاہ آج وزیراعظم کے سامنے اپنا مؤقف دوٹوک انداز میں رکھیں گے۔

دو روز پہلے وزیراعلیٰ سندھ نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ حکومت یہ منصوبہ کسی صورت منظور نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بھی جانتے ہیں کہ اس منصوبے کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں، اور سوال اٹھایا کہ اب تک یہ منصوبہ ختم کیوں نہیں کیا گیا۔

دوسری طرف وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جب یہ منصوبہ منظور ہی نہیں ہوا تو اعتراضات کی کوئی بنیاد نہیں بنتی، اور سندھ میں کچھ عناصر معاملے کو بلاوجہ ہوا دے رہے ہیں۔

ٹیگز: