Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایتھوپین سفیر کی ملاقات، دوستی اور تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایتھوپین سفیر کی ملاقات، دوستی اور تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔

ملاقات میں زراعت، تعلیم، صحت، آئی ٹی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تعاون کے بے شمار امکانات موجود ہیں، اور دونوں ملک مل کر ایک دوسرے کی ترقی میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ایتھوپیا سے پاکستان کے لیے براہِ راست پرواز کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سفیر کو مبارکباد بھی دی۔ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے حکومت پنجاب کی ترقیاتی پالیسیوں کو سراہا اور کہا کہ ایتھوپیا پاکستان، خاص طور پر پنجاب کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتا ہے۔

 
 

ٹیگز: