Wed, September 16, 2026

پاکستان نے اقوام متحدہ میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور امدادی سرگرمیوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیا

پاکستان نے اقوام متحدہ میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور امدادی سرگرمیوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیا

نیویارک : پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں نے علاقے کو مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، اور فوری طور پر اسرائیلی فوجیوں کا انخلا اور انسانی امداد کی بحالی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، جس کے باعث بچوں سمیت عام شہریوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ کسی بھی جواز سے عام آبادی کو نشانہ بنانا یا انہیں بھوکا مارنا قابل قبول نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی میڈیا نے غزہ کی صورتحال کو 21ویں صدی کا سب سے سنگین قحط قرار دیا ہے، جو انسانی المیے کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

ٹیگز: