لاہور: پنجاب بورڈ آف ریونیو نے سٹامپ پیپر جاری کرنے کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے اسٹامپ پیپر خریدنے والوں کے لیے موبائل سم ان کی شناخت کے نام پر رجسٹر کرنے کی شرط عائد کر دی ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام سے جعلی اور نقلی سٹامپ پیپر کی روک تھام میں مدد ملے گی اور دستاویزی لین دین کی شفافیت میں اضافہ ہوگا۔ اس اقدام کے تحت ہر خریدار کا موبائل نمبر اس کے شناختی کارڈ کے ساتھ منسلک ہوگا تاکہ کسی بھی مشکوک یا غیر قانونی سرگرمی کی نشاندہی کی جا سکے۔
بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صارفین کو اس شرط کو مکمل کرنے کے لیے جلدی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ اسٹامپ پیپر کی خریداری میں رکاوٹ نہ آئے۔