Wed, September 16, 2026

سموگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات، ایئر کوالٹی میں بہتری کے لیے کوششیں جاری: مریم اورنگزیب

سموگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات، ایئر کوالٹی میں بہتری کے لیے کوششیں جاری: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسموگ کے مسئلے کو ختم کرنے کے لیے پہلی بار عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسموگ کے باعث عوام کی روزمرہ زندگی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اس کی وجوہات کو جڑ سے ختم کیا جائے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کو بہتر بنانے کے لیے کئی منصوبے زیرِ عمل ہیں تاکہ فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے اور عوام کو صاف ہوا فراہم کی جا سکے۔

ٹیگز: