Wed, September 16, 2026

ایکس نے پروفائلز پر نیا فیچر متعارف کر دیا، جعلی اکاؤنٹس کی پہچان آسان

ایکس نے پروفائلز پر نیا فیچر متعارف کر دیا، جعلی اکاؤنٹس کی پہچان آسان

کیلیفورنیا : مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) نے اپنے صارفین کے پروفائلز پر ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے اب اکاؤنٹس کی مزید تفصیلات نظر آئیں گی۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کو اکاؤنٹ کی اصلیت جانچنے میں مدد دینا ہے، خاص طور پر جعلی یا مشکوک اکاؤنٹس کی نشاندہی کے لیے۔

اس نئے فیچر کے تحت، صارفین کو اپنے پروفائل کے ’اس اکاؤنٹ کے بارے میں‘ سیکشن میں مختلف معلومات ملیں گی، جیسے اکاؤنٹ کا ملک یا خطہ، اس کا تخلیقی تاریخ، صارف کا نام کتنی بار تبدیل ہوا، اور یہ کہ ایکس ایپ کب اور کیسے ڈاؤن لوڈ کی گئی تھی۔

صارف جب پروفائل پر ’جوائنڈ‘ کے لنک پر کلک کریں گے، تو ایک نیا صفحہ کھلے گا جس میں یہ تمام تفصیلات دیکھی جا سکیں گی۔ اس کے علاوہ، صارفین کو یہ بھی اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ملک کی جگہ صرف خطہ دکھائیں، جو کہ ڈیفالٹ طور پر ملک ہوتا ہے۔

اس فیچر کا مقصد یہ ہے کہ جعلی اکاؤنٹس یا بوٹس کو پہچانا جا سکے، تاکہ صارفین یہ طے کر سکیں کہ وہ جس اکاؤنٹ سے رابطہ کر رہے ہیں وہ حقیقی ہے یا جعلی ،یہ تبدیلی ایکس کے سیکیورٹی اقدامات کا حصہ ہے، جو صارفین کو بہتر تحفظ فراہم کرنے اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی ہے۔

ٹیگز: