Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، فی تولہ نرخ نئی بلندی پر

سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، فی تولہ نرخ نئی بلندی پر

کراچی : ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 51 ہزار روپے ہو گئی۔

دس گرام سونا بھی 3 ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 925 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سونے کی قدر میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی نرخ بڑھ رہے ہیں۔ عالمی معاشی حالات، افراطِ زر اور کرنسی کی بے قدری نے سرمایہ کاروں کو سونے کی طرف راغب کر دیا ہے، جس سے طلب بڑھنے کے ساتھ قیمتوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مہینے بھی سونا ساڑھے تین لاکھ روپے کی حد عبور کر چکا تھا، اور اب دوبارہ اسی سطح سے آگے نکلنے پر صارفین اور زیورات بنانے والوں کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیگز: