Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ نرخ کم ہو گیا

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ نرخ کم ہو گیا

کراچی: کاروباری ہفتے کے پانچویں دن ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1114 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 95 ہزار 353 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں سونے کی قیمتوں میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ اپریل کے اختتام پر فی تولہ سونا 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے تک پہنچ گیا تھا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے ہو گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی اپریل کے دوران سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 192 ڈالر مہنگا ہو کر 3276 ڈالر تک جا پہنچا۔

ٹیگز: