اسلام آباد :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یومِ پاکستان کے تاریخی موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
انہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو زبردست سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن قائد کے عظیم ریاست کے خواب کی تعبیر کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جو ملک کو معاشی خود انحصاری کی طرف لے جائیں گے۔