روم: اٹلی کے شمالی علاقے ترینتینو میں آبادی بڑھانے کے لیے حکومت نے منفرد اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت وہاں منتقل ہونے والوں کو ایک لاکھ یورو (3 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) دیے جائیں گے۔
اس منصوبے میں 33 قصبے شامل کیے جا رہے ہیں، جہاں آباد ہونے والے افراد کو 80 ہزار یورو بطور معاونت اور 20 ہزار یورو گھروں کی مرمت کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔
شرائط کے مطابق صرف 45 سال سے کم عمر افراد ہی اس اسکیم میں شامل ہو سکیں گے، جبکہ انہیں کم از کم 10 سال تک وہیں رہنا ہوگا، بصورت دیگر دی گئی رقم واپس کرنا ہوگی۔
یہ منصوبہ ان دیہی علاقوں کو دوبارہ آباد کرنے اور معیشت کو بہتر بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔