کراچی :پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو بین الاقوامی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی (IMDb) کی جانب سے جاری کردہ دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر شامل کر لیا گیا ہے۔
ہانیہ عامر اس فہرست میں شامل واحد پاکستانی اداکارہ ہیں۔ انہیں اپنی معصوم مسکراہٹ، دلکش انداز اور فنی صلاحیتوں کی بنیاد پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
فہرست میں پہلا نمبر آسٹریلوی اداکارہ مارگوٹ روبی کے نام رہا، جبکہ بھارتی اداکارہ کرِتی سنن پانچویں اور ہالی وڈ اداکارہ ایما واٹسن آٹھویں نمبر پر رہیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ ہانیہ عامر نے امبر ہرڈ، ایما واٹسن اور ہاندے آرچل جیسی عالمی شہرت یافتہ فنکاراؤں کو خوبصورتی کے اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیا۔
ہانیہ کی اس کامیابی کو سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔