Wed, September 16, 2026

اسرائیلی فورسز کے غزہ اور لبنان پر حملے دوبارہ شروع، 48 گھنٹوں میں 130 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کے غزہ اور لبنان پر حملے دوبارہ شروع، 48 گھنٹوں میں 130 فلسطینی شہید

غزہ : اسرائیلی فورسز نے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان میں بھی اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ تیز کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں 48 گھنٹوں کے اندر 130 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے علاقے یوہمور پر فضائی حملے کیے، اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنوبی لبنان میں کارروائی کی اجازت دی ہے۔

ان حملوں کے نتیجے میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے، جبکہ غزہ پر اسرائیلی بمباری 5 دن سے جاری ہے، جو کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق، ان حملوں میں 263 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، اور غزہ میں بمباری سے اب تک 634 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 سے جاری اس جنگ میں اب تک 49,747 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 13 ہزار 213 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ حملے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی ایک اور ظالمانہ کارروائی ہیں، جس کا مقصد فلسطینیوں کی آزادی کی جدوجہد کو کچلنا ہے۔

ٹیگز: