Wed, September 16, 2026

نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس کے چار جوان شہید

نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس کے چار جوان شہید

نوشکی: بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس موبائل نشانہ بنی، جس کے نتیجے میں چار اہلکار جاں بحق ہوگئے۔


پولیس کے مطابق غریب آباد کے قریب گشت پر مامور پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا، جس میں نامعلوم افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔


وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس افسوسناک حملے اور مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر کو چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی اور سیکیورٹی فورسز کو فوری اور مؤثر کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


اس سے قبل بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مجرموں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ملوث افراد کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
 

ٹیگز: