اسلام آباد: ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کی گورنر شپ ایم کیو ایم کو ملنی چاہیے، کیونکہ اس سے کراچی کے عوام میں اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم ابھی نہ تو ہمارا مطالبہ مسترد کیا گیا ہے اور نہ ہی اسے تسلیم کیا گیا ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دیگر مطالبات میں لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی بھی شامل ہے، جس پر حکومت سے بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے عوامی اعتماد کی بحالی ضروری ہے۔