Wed, September 16, 2026

مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے، قیادت سے اہم ملاقاتیں آج ہوں گی

مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے، قیادت سے اہم ملاقاتیں آج ہوں گی

اسلام آباد: ایران کے صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی صدر کے طیارے نے اسلام آباد میں لینڈ کیا، جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔

دورے کے دوران مسعود پزشکیان صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی صدر امریکا ایران جنگ بندی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہیں گے اور امن کوششوں میں معاونت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے۔

ٹیگز: