اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان قربت پیدا کرنے کے لیے خلوص اور محنت سے کردار ادا کیا، جس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔
قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے میں دیرپا امن کی بنیاد ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جو عزت ملی ہے، وہ کسی مالی خرچ سے حاصل نہیں کی جا سکتی تھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کے بڑے اخبارات نے پاکستان کے کردار کو سراہا، جو ملک کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، دوطرفہ تعاون بڑھانے اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔