Wed, September 16, 2026

سوئٹزرلینڈ میں اہم سفارتی سرگرمیاں مکمل، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان پہنچ گئے

سوئٹزرلینڈ میں اہم سفارتی سرگرمیاں مکمل، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ اختتام پذیر ہونے کے بعد اپنے وفد کے ہمراہ وطن واپس آگئے۔ وہ زیورخ سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ ہوئے۔

زیورخ ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر مرغب سلیم بٹ نے وزیراعظم کو رخصت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام برگن اسٹاک میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات میں شرکت کی، جہاں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت جاری سفارتی عمل اور اس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ایران اور امریکا کے نمائندوں کے درمیان کئی گھنٹوں پر محیط تکنیکی مذاکرات بھی ہوئے، جن میں مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

مذاکرات کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں فریقین نے بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے، تکنیکی سطح پر رابطے برقرار رکھنے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے سفارتی کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ٹیگز: